پاکستان کا گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ

 راولپنڈی: پاکستان نے ملک میں تیارکردہ گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ راکٹ سسٹم پاک فوج کی دشمن کے علاقے میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مزید بڑھائے گا۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تجربے میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور سائنس دانوں کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

The post پاکستان کا گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yeiLnF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...