پشاور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا۔
خیبرپختونخوا چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے محتاط انداز سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے، بجلی قیمتوں میں اضافہ ہمارے لیے سیاسی موت ہے، ماضی میں سستی بجلی کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اب حکومت ہائیڈرل منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پن بجلی کے منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اور وفاقی حکومت میں شامل خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی کوشش ہے کہ صوبے میں پن بجلی کے حوالے سے کام کیاجائے تاکہ لوگوں کو سستی بجلی مل سکے۔
The post شبلی فراز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی موت قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3julDIA
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box