اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لڑکے کے ساتھ مبینہ بدفعلی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں واقعے کی ذمہ داری جامعہ کے شعبہ سکیورٹی کے سربراہ اور سکیورٹی عملے پرعائد کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن اور سکیورٹی ہیڈ کو تبدیل کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا انکشاف
آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے رپورٹ میں اہم سفارشات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ون فائیو ہیلپ لائن قائم کی جائے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں قیام پذیر طالب علموں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ہاسٹلز کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔
The post اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں لڑکے سے زیادتی کی ذمہ داری سکیورٹی ہیڈ پر عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mu4Fwa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box