کراچی: کابل ائرپورٹ سے غیر یقینی صورت حال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے پی آئی اے کے کیپٹن مقصود بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کیپٹن بجارانی نے کابل کے حامد کرزئی ہوائی اڈے سے مسافروں کے انخلا پر مامور ایئر بس 320 طیارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ٹیک آف کیا تھا۔
اس پرواز میں مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملےکے ارکان بھی موجود تھے، ٹیک آف کے لیے تیار کیپٹن بجارانی کو ایئرپورٹ کی غیریقینی صورت حال کے باعث ایئر ٹریفک کنٹرول نے اپنی ذمے داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا، جس پر کیپٹن مقصود نے اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگی جہازوں کے پیچھے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا تھا۔
کیپٹن بجارانی کے اس جرات مندانہ اقدام کو پی آئی اے کے سی ای او سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی سراہا تھا اور انہیں تعریفی خطوط جاری کیے تھے۔
The post کابل سے مسافروں کو بحفاظت لانے پر پی آئی اے کے پائلٹ کو اعزاز سے نوازا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DsfVPH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box