لاہور میں رکشہ میں ماں بیٹی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

 لاہور: چوہنگ کے علاقہ میں مسافر ماں اور بیٹی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پنجاب پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں متعدد علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں جسے جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق مقدمہ میں ملزمان کے خلاف گینگ ریپ اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق  رکشہ کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ شب 15پر اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل بھی کروایا گیا، افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں پولیس کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ماں اور اس کی 15سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم متاثرہ فیملی سے رابطہ کرے گی، پولیس کی جانب سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، متاثرہ ماں بیٹی کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

The post لاہور میں رکشہ میں ماں بیٹی سے زیادتی کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D9nA53

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...