پاکستان کوافغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، مشیرقومی سلامتی

 اسلام آباد: مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے۔

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کوانٹرویومیں دوٹوک اندازمیں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، ہم نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کرکام کیا مگراس کے بعد پاکستان پرمنفی ردعمل آیا، 9/11 کے بعد ہزاروں پاکستانی فوجی اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

معید یوسف نے کہا کہ کیا پاکستان نے افغان نیشنل آرمی سے کہا تھا کہ وہ لڑائی نہ کرے؟ پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پرطالبان کو مذاکرات کی میزپرلانے میں مدد کی۔ اب نتائج کا ذمہ دارٹھہرایا جا رہا ہے جوکہ بلکل نہ مناسب ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اگر90 کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔ خطے میں امن کسی ایک کی کاوشوں سے ممکن نہیں۔

The post پاکستان کوافغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، مشیرقومی سلامتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2USrZs1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...