سندھ حکومت کا گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر صحت کراچی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو حکم دیا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز اپنے علاقوں میں گداگروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کریں، اور گدا گروں کی ویکسینیشن کورونا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے کی جائے، جب کہ گداگروں کی ویکسینیشن کے لیے سنگل ڈوز ویکسین مختص کی جائے۔

ڈائریکٹر صحت کراچی نے  بتایا کہ 2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں ڈھائی کروڑ گداگر ہیں، اور ملک بھر سے 70 ہزار گداگر کراچی آتے ہیں، جو شہر کے فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے رہتے ہیں۔

 

The post سندھ حکومت کا گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sJ3BFB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...