سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور، 3 حکومتی بل مسترد

 اسلام آباد /  راولپنڈی: سینٹ قائمہ کمیٹی بحری امور نے تین حکومتی بل مسترد کردیے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی غصے میں آ گئے اور کہا بل وزارت بحری امور، قانون، وفاقی کابینہ اورقومی اسمبلی نے منظورکیے، کیا یہ سارے گدھے ہیں؟ یا میں گدھا ہوں۔ وفاقی وزیر اور حکومتی ارکان  کا بل مسترد ہونے پر اجلاس کا بائیکاٹ۔

سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اورگوادر پورٹ اتھارٹی بل زیرغور آئے۔

علی زیدی نے  بلزکے مخالف ارکان سے تحریری طورپراعتراض دینے کی درخواست کی توحکومتی اراکین نے بل آئندہ اجلاس تک موخرکرنے کی استدعا کر دی۔

سینیٹر روبینہ خالد نے ووٹنگ کروائی، حکومت اوراپوزیشن کے چارچار ووٹ برابر پائے گئے، روبینہ خالد کی مخالفت پرتمام بل مسترد کر دیے گئے جس پر علی زیدی شدید برہم ہو ئے اور غصے میں اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہاآسان حکومت ملی، اتنی ٹھنڈی اپوزیشن ملی،انھیں طاقت کا اتنا گھمنڈ ہے کہ اختلاف کرنے پرگالی  دیتے ہیں۔ حکومتی وزیر ہر معاملے پرغصے میں آجاتے ہیں،ان حالات میں ہمیں فرشتہ وزیر اعظم ملا ہے، کسی ادارے کے اختیارات کسی فرد کو نہیں دیئے جا سکتے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ہم کر نہیں سکتے، یہ قانون سازوں کا کام ہے۔

دریں اثنا سینٹ کی سٹینڈ نگ کمیٹی  انسداد منشیات کا اجلاس ہوا، کمیٹی اراکین نے قومی اسمبلی سے مخصوص منشیات کی مخصوص مقدار پر سزائے موت ختم کرنے پر اعتراض کیا۔

The post سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور، 3 حکومتی بل مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zePwlF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...