لاہور: ایف آئی اے میں بھرتی کے لئے 13 لاکھ درخواستوں پر پہلے مرحلہ میں فزیکل ٹیسٹ آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھرمیں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی “ ایف آئی اے “ میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کی مختلف کیٹگری میں 1139 خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 13 لاکھ درخواستوں پر پہلے مرحلہ میں فیزیکل ٹیسٹ ستمبر سے شروع ہوں گے، ٹیسٹ کے لئے رواں ہفتے امیدواروں کو کال لیٹرز جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔ جو افراد فیزیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے صرف انہیں ہی تحریری ٹیسٹ کے لئے کال لیٹرز جاری کئے جائیں گے اور تحریری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے افراد کے مرحلہ وار انٹرویوز، میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے میں سب انسپکٹر کےلئے 65، کانسٹیبل کے لئے 596، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لئے211، اسٹینو ٹائپسٹ کے لئے 45، جونیئر کلرک کے لئے 24، نائب قاصد کے لئے50، ڈسپیج رائیڈر کے لئے 4، چوکیدار کے لئے 14، اسسٹنٹ کے لئے 17، کانسٹیبل ڈرائیور کے لئے 41 ، کک کے لئے 3 ، اسٹاف کار ڈرائیور کے لئے 11، خاکروب کے لئے 25 اسامیاں اور لوئر ڈویڑن کلرک کے لئے 34 اسامیوں پر پہلے مرحلہ میں فیزیکل ٹیسٹ لئے جائیں گے۔
The post ایف آئی اے میں بھرتی کے لئے فزیکل ٹیسٹ آئندہ ماہ ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gkoBO7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box