ہراسانی کے بڑھتے واقعات، پنجاب پولیس کی خواتین کےلیے ایپ لانچ

 اسلام آباد: پنجاب پولیس نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’وویمن تحفظ ایپ‘ لانچ کردی ہے، خواتین کسی بھی مشکل صورتحال میں  بغیر کال کیے خاموشی سے میسج کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرسکیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے سینئر افسر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’وویمن تحفظ ایپ‘ کا مقصد خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والی خواتین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ کسی بھی مشکل صورت حال میں ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرسکیں۔

اس ایپلی کیشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مدد کا پیغام موصول ہوتے ہی پولیس بغیر فون کال کیے متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہوجائے گا اور شکایت کی صورت میں پولیس اسپیشل اسکواڈ فوری طور پر خاتون کی مدد کو پہنچ جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ ’وویمن تحفظ ایپ‘ کو پنجاب کے تمام اضلاع میں لانچ کردیا گیا ہے اور اس ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرنے والی خواتین پنجاب سیف سٹیزن پورٹل کے تحت مدد حاصل کرسکیں گی۔

The post ہراسانی کے بڑھتے واقعات، پنجاب پولیس کی خواتین کےلیے ایپ لانچ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zlHnMu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...