کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز 30 اگست سے کھلیں گے

کراچی: سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز 30 اگست کو کھل جائیں گے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ سے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشترکہ فیصلہ ہوا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکولز 30 اگست آئندہ پیر سے کھلیں گے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کو اسکولز جانے اور تیاری کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ پرائیویٹ اسکولز کوعملے اور اساتذہ کی ویکسی نیشن رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد اسکول کھولنے کا نوٹیکیشن جاری ہوگا، جب کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کچھ دیر بعد فیصلوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

 

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز 30 اگست سے کھلیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zcd2zN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...