سندھ حکومت اور انتظامیہ کی ڈھیل کا فائد اٹھاتے ہوئے ڈیری مافیا نے ایک بار پھر کراچی میں دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کی کمزوری اور نااہلی سے کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، شہر میں اس وقت دودھ کی فی لیٹر سرکاری قیمت 94 روپے ہے، تاہم شہر بھر میں دودھ 130 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جو کہ مقررکردہ سرکاری قیمت سے 36 روپے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیے : دودھ مافیا کراچی والوں سے ہر سال 47 ارب روپے کا ناجائز منافع کماتا ہے، رپورٹ
زائد قیمت پر فروخت کرنے کے باوجود ایک بار پھر ڈیری فارمرز نے پیداواری لاگت میں اضافے کو جواز بنا کر دودھ کی قیمت بڑھانے کےلیے کمر کس لی ہے اور منگل کے روز بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ بھینس کالونی کے صدر گل حسن سیٹھار کی زیر صدرات ہونے والے اس اجلاس میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور سپر ہائی وے سرکل کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے : سندھ ہائیکورٹ کا کمشنر کراچی کو 1 ماہ میں دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا حکم
اجلاس کے حوالے سے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں20 روپے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے، تاہم ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
اگر دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا جاتا ہے تو شہر میں دودھ کی قیمت130 روپے سے بڑھ کر140 روپے فی لیٹر تک جاپہنچے گی۔
The post کراچی میں ڈیری مافیا نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاری کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3junCga
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box