2 سال میں چین کو10 لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کا امکان

 اسلام آباد:  چین میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ چینی مارکیٹ کی جانب سے بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ2 سال کے اندر پاکستانی چاول کی برآمدات 10لاکھ ٹن سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

بدر الزمان نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پچھلے سال چین کو ہماری چاول کی برآمد 475000 ٹن تھی اور مقدار کے لحاظ سے ہم تیسرا بڑا ملک جبکہ رقم کے لحاظ سے ہم چین کو چوتھے بڑے چاول برآمد کرنے والے ہیں، پچھلے سال چین کو چاول برآمد کرنے والے3 سرفہرست ممالک ویت نام، میانمار اور تھائی لینڈ تھے، جن کی مقدار بالترتیب 787538 ٹن، 911231 ٹن اور 324642 ٹن تھی۔

انھوں نے کہا کہ چاول، تانبے، سوتی دھاگے اور دھات کے بعد چین کو برآمد کی جانے والی چوتھی بڑی چیز ہے، چین نے پچھلے سال پاکستان سے ٹو ٹا چاول کی درآمد میں 59 فیصد اضا فہ کیا جبکہ نیم،مکمل مل چاول اور IRRI6 اور IRRI9 چاول کی دو اہم اقسام ہیں۔

The post 2 سال میں چین کو10 لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sEJ98L

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...