پنجاب، بکر منڈی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

لاہور: پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، بکر منڈی کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، بچی کے والدین نے تھانہ نواں کوٹ میں ملزم حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی فہد شہباز نے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی  کے ساتھ کرائے کا مکان دیکھنے کے لیے گیا تھا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پچھلے راستے سے گھر میں داخل ہوکر میری 7 سالہ بیٹی عائشہ فہد کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق بچی کو جنسی ہراساں کرنے پر ملزم حمز ہ ولد ریاض کے خلاف 377 بی کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

The post پنجاب، بکر منڈی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ws4iXK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...