لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

 لاہور: گڑھی شاہو میں ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلوانے کے لیے بلوایا اور پھر رکشہ میں بٹھاکر گڑھی شاہو پہنچ گیا، ملزم نے رکشہ کو ناچ گھر گراؤنڈ کے قریب کھڑا کیا اور خاتون کو گراونڈ میں لے گیا جہاں پہلے سے ہی دو افراد موجود تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے گن پوائٹ پر خاتون سے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا جب کہ باقی دونوں افراد نے باری باری خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے روایتی کارروائی کا مظاہرہ کرتے مقدمہ درج کرلیا۔

The post لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DiRSmh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...