کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لانگ مارچ کااعلان کیا ہے تو امید ہے پہلے استعفے دیں گے۔
کندھ کوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی پہلی اور آخری حکومت ہے، عوام نے (ن) لیگ کے بعد عمران خان کی کارکردگی بھی دیکھ لی، پاکستان کےعوام تبدیلی کااصل چہرہ دیکھ چکے ہیں، دھاندلی زدہ نظام کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات جلد کرائے جائیں۔
پی ڈی ایم کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو سیاسی سرگرمیوں سے نقصان پہنچنا چاہیے، اپوزیشن پہلے عثمان بزدار اور پھر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے تو کامیاب ہوسکتے ہیں، ہمارے پی ڈی ایم کے دوست ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے پر بضد تھے، اپوزیشن نے ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی، دوستوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ استعفوں کے بغیر نہیں ہونا چاہیے،اب انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تو امید ہے پہلے استعفے دیں گے، ہم پی ڈی ایم کے لئے دعاگو ہیں۔
The post بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو آڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BjlYUO
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box