کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور رضا کار جائے حادثہ پہنچ گئے، تاہم آگ اس قدر شدید تھی کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے، اور فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، اور آگ کے بجائے فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی خدشہ ہے، اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے اب تک 8 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور تمام لاشیں جھلسی ہوئی ہیں، جب کہ دھویں کے باعث فیکٹری کے اندر جانا ممکن نہیں، ایک فائر فائٹر کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے،  لاشوں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ykbvXm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...