کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پردھماکوں میں غیرملکیوں سمیت درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پرحملہ ہے، کابل میں خواتین اوربچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پارکردی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا اورافغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔
The post افغانستان میں دہشت گردوں کے گروہ دنیا میں امن کوسبوتاژکرسکتے ہیں، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Dlon32
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box