سندھ حکومت کا مردم شماری نتائج کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے  وزیراعلیٰ سندھ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے مردم شماری نتائج پر اعتراضات کے سبب صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں اور بلدیاتی الیکشن زیر التواء ہیں، سندھ حکومت نے مردم شماری نتائج کے خلاف رواں سال مئی میں پارلیمنٹ کو ریفرنس بھیجا تھا تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت کے ریفرنس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہیں بلایاگیا، اب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایک اور خط اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھیں گے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئین پاکستان کی شق 154کے تحت صوبائی حکومت مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو پارلیمان میں چیلنج کرسکتی ہے، اسی لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے سندھ حکومت کا دوسرا خط رواں ہفتے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے الیکشن کمیشن کی مجوزہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

The post سندھ حکومت کا مردم شماری نتائج کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3moUoRE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...