اتفاق شوگر ملز کو 2 ارب انکم ٹیکس وصولی کا نوٹس معطل

 لاہور: عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے اتفاق شوگر ملز کو بھجوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کا نوٹس معطل کردیا۔

اتفاق شوگر ملز کا 2 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریکوری نوٹس معطل کروانے کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جب کہ عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے اتفاق شوگر ملز کو بھجوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کا نوٹس معطل کردیا۔

عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اتفاق شوگر ملز کی زیر التوااپیل پر30 روز میں فیصلہ کرنیکا حکم دیا ہے، جسٹس جواد حسن نے اتفاق شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ان لینڈ ریونیو کی جانب سے بھجوائے گئے انکم ٹیکس نوٹس پر عمل معطل کرنے کا حکم دے اور عدالت کمشنر ان لینڈ ریونیو کو زیر التواء اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

ادھر وفاقی وزیر خسرو بختیار کی شوگر ملز کی جانب سے چینی کاایکس مل ریٹ مقرر کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، رحیم یار خان شوگر مل اور ایس ڈبلیو شوگر ملز کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں۔

جسٹس جواد حسن آج سماعت کی، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، عدالت نے کیس کو مرکزی کیس کیساتھ سماعت کیلیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

The post اتفاق شوگر ملز کو 2 ارب انکم ٹیکس وصولی کا نوٹس معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DfgvQv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...