کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد

 کراچی: ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت نعمت اللہ عرف بابا جب کہ دوسریے کی پیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے، نعمت اللہ کا ایک بھائی جیل میں ہے جب کہ دوسرا پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، نعمت اللہ نے مخبری کے شبے میں مہتاب نامی شخص کو قتل کردیا تھا، مہتاب کو مارنے کے احکامات حکیم اللہ محسود نے دیے تھے۔

The post کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3B5JxQF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...