کراچی : جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی سمیت چور راستے سے آنے والی پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
اپنے بیان میں پی ڈی ایم سندھ کے کنوینئر اور جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبد القیوم ہالیجوی اور دیگر نے کراچی میں جلسے پر عوام، پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قائدین کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے، عوامی مسائل کے حل، آئین کی بالادستی کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، قوم نے باغ جناح پر ریفرنڈم دے دیا ہے کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی اور چور راستے سے آکر حکومت پر قابض پی ٹی آئی کا گھیراؤ کرکے ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب اس عوامی تحریک کا دائرہ کار صوبے کے ہر گاؤں تحصیل اور ضلع تک بڑھائیں گے، یہ ملک محب وطن اور اسلام پسندوں کا گڑھ تھا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا، یہاں کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کے فروغ کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہر سطح اور ہر حال میں جاری رکھیں گے، عوام نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے حکمران ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں، سلیکٹڈ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ہم ان کے مذموم عزائم کو روکنا جانتے ہیں۔
The post سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنے والی پیپلز پارٹی سمیت پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کرینگے، جے یو آئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3t6bQvF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box