بولان میں فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

 کوئٹہ: ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی رات نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسی علاقے میں 6 کان کنوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

The post بولان میں فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DeSTM7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...