نور مقدم کیس میں 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور

 اسلام آباد: نور مقدم کیس میں عدالت نے تھراپی کلینک کے افسر سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں عدالت نے تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دیگر پانچ ملزمان میں وامق ریاض، دلیپ کمار، ثمر عباس، عبد الحق اور امجد محمود شامل ہیں۔ اڈیالہ جیل میں قید ان چھ ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں تھیں جو منظور ہوگئیں تاہم مرکزی ملزم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی ضمانتیں اس سے قبل سیشن کورٹ سے خارج ہو چکی ہیں۔

The post نور مقدم کیس میں 6 ملزمان کی ضمانتیں منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zifwgk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...