معافی دیدی تو کابل سے روانگی کیوں؟ طالبان نے پی آئی اے کی 3 پروازیں روک دیں

 کراچی: پی آئی اے کا کابل فضائی آپریشن التوا کا شکار ہوگیا، طالبان نے کابل سے افغان باشندوں کو نکالنے کی یورپی یونین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی آئی اے کی تین پروازوں کو ان مسافروں کو لے جانے سے روک دیا۔

ایکسپریس کے مطابق قومی ائرلائن کا افغانستان کے لیے فلائٹ آپریشن پیر کو منسوخ ہوگیا، کابل کے لیے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تین پروازیں روانہ کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آپریشن کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پرعارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پی آئی اے حکام سے جن مسافروں کے فضائی سفر کے لیے درخواست کی ہے وہ تمام کے تمام افغان شہری ہیں۔ فضائی آپریشن کے تحت ان مسافروں کو کابل سے پاکستان آنا تھا بعد ازاں انھیں یورپ اور امریکا روانہ ہونا تھا تاہم طالبان کی جانب سے ان مسافروں کو فضائی سفر کی اجازت نہیں دی جارہی۔

اس حوالے سے طالبان کا موقف ہے کہ جب انھوں نے عام معافی کا اعلان کردیا تو پھر ان افراد کے روانہ ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام ترصورتحال میں پی آئی اے کا پاکستان سے کابل کے لیے فضائی آپریشن اگلے کئی روز تک التوا کا شکار ہوسکتا ہے۔

The post معافی دیدی تو کابل سے روانگی کیوں؟ طالبان نے پی آئی اے کی 3 پروازیں روک دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DeX3ng

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...