سی ٹی ڈی نے اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے الفلاح کے علاقے میں کار سوار شخص کو قتل کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کے دوران اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا، اجرتی قاتل نے ساتھی کے ہمراہ الفلاح کے علاقے میں کار سوار شخص کو سر راہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا، پولیس سپاری دینے والے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ جو کہ مقتول کے والد کا کاروباری شراکت دار تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال 16 جون کو الفلاح تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے کار میں جانے والے محمد رضا  ذوالفقار کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، جس کا مقدمہ پولیس نے مقتول کے والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی، جب کہ قتل کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کر دی گئی تھی۔

خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم اجمل پاپڑی اور اس کے سہولت کار حفیظ کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مقتول کے والد ذوالفقار علی کا پراپرٹی کا کام ہے۔ مقتول محمد رضا ذوالفقار نے کچھ عرصہ قبل اپنے والد کے کاروبار میں شمولیت اختیار کی تھی اوراس دوران مقتول کو پتا چلا کہ اس کے والد کا پارٹنر راؤ اقبال بڑے پیمانے پر اس کے والد کے ساتھ فراڈ کر رہا ہے۔

راز فاش ہونے کے ڈر سے راؤ اقبال نے اپنے ایک ساتھی حفیظ کے ذریعے مقتول محمد رضا ذوالفقار کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس پر گرفتار ملزم حفیظ نے راؤ اقبال کو2 جرائم پیشہ افراد اجمل پاپڑی اور حمزہ سے ملوایا۔ راؤ اقبال نے 6 لاکھ روپے کی سپاری حفیظ کے ذریعے اجمل پاپڑی اور حمزہ کو دی جس پر ملزمان نے محمد رضا ذوالفقار کو کار میں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور روپوش ہوگئے۔

ملزمان نے مذکورہ واردات سے قبل مقتول کی ریکی بھی کی تھی، پولیس منصوبہ ساز راؤ اقبال کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

گرفتار اجرتی قاتل اجمل پاپڑی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے ثبوت مٹانے کے لیے اپنے دوسرے ساتھی حمزہ کو پنجاب جانے کا کہا اور دونوں خانیوال چلے گئے جب دونوں ملزمان اسٹیشن سے اتر کر سڑک کی جانب جا رہے تھے تو گرفتار ملزم اجمل پاپڑی نےاپنے ساتھی حمزہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود واپس کراچی آگیا، مذکورہ قتل کی واردات کا مقدمہ تھانہ خانیوال سٹی پنجاب میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اجمل پاپڑی اور حمزہ جو کہ ہلاک ہو چکا ہے عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی و پنجاب میں ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں ، پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post سی ٹی ڈی نے اجرتی قاتل کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ztIycU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...