کراچی: حکومت نے امریکی درخواست پر کابل سے امریکا جانے والے 3 تا 4 ہزار افغان باشندوں کو ایک ماہ کے لیے کراچی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ابتدائی پانچ پروازیں جمعہ سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق کابل سے افغان شہریوں کی پاکستان منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حکام نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لائی جانے والی پروازوں کے انتظامات سے متعلق غورو خوض کیا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی مددگاروں کے انخلا کے لیے 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں لینڈ کریں گی، اسلام آباد میں رش کے باعث انخلاء میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا آج (جمعہ) سے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کرنے کا امکان ہے جس کے ذریعے افغانستان سے 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لائے جائیں گے۔
کابل سے انخلا کرنے والے افراد کو امریکا منتقل کیے جانے سے پہلے کچھ وقت کے لیے کراچی میں رکھا جائے گا جس کے لیے مذکورہ افراد کو ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ ان کی کراچی میں ایک ماہ رہائش کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے براہ راست پروازیں ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی اتریں گی۔
The post کابل سے امریکا منتقل ہونیوالے تقریباً 4 ہزار افراد کو کراچی لانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sNnRGi
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box