لوئر دیر: افغان سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حوالدارگل امیر شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی ار کے مطابق افغانستان کے اندر سے بین الاقوامی سرحد پار لوئر دیر میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے 36 سالہ حوالدار گل امیر شدید زخمی ہوگئےجو بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید کا آبائی تعلق لکی مروت سے تھا۔
The post افغان سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، حوالدار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wx3SzL
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box