لاہور: والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی قلعہ لاہور میں رکھے گئے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی جگہ تبدیل کرنے اورسکیورٹی بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔
والڈسٹی آف لاہوراتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے پرحملے کے 3واقعات رونماہوچکے ہیں، مستقبل ایسے کسی ناخوشگوارواقعے کی روک تھام کیلیے مجسمے کی جگہ تبدیل کرنے پرغور کیاجارہا ہے، مجسمے کو سکھ گیلری کے اندر منتقل کیاجاسکتا ہے جبکہ یہاں سیکیورٹی بھی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ کے گھوڑے پرسوارقدآورمجسمے کو حملہ آوروں سے بچانے کیلئے شیشے کی موٹی دیواربنانے کی تجویزبھی سامنے آئی تھی تاہم ماہرین نے اسے مسترد کردیا ہے،ماہرین کاخیال ہے کہ کوئی بھی شدت پسندحملہ آورشیشے کوتوڑکوسکتاہے، تاہم لوہے کابڑاجنگلہ نصب کرنے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے۔
The post مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3D8AxfB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box