لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ماں بیٹی اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے ماں اور بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس کے ملزمان عمر فاروق اور منصب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ متاثرہ خواتین نے جیل میں ملزمان کی شناخت کر لی ہے، ملزمان سے تفتیش اور میڈیکل کے لیے ملزمان کا تیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاٸے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد عمر فاروق اور منصب کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں ملزمان نے 22 اگست کو ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
The post ماں بیٹی اجتماعی زیادتی کیس؛ ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BrkFmz
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box