کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مون سون کرنٹ مشرقی سندھ میں داخل ہو جائے گا جس کے باعث کراچی میں یکم ستمبر سے 3 ستمبر کے درمیان گرج چمک کے ساتھ معتدل اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے، مون سون کے اثرات اس وقت وسطی بھارت میں موجود ہیں جو شمال مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 اگست سے 3 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، میرپورخاص، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، شکار پور اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے جب کہ یکم ستمبر سے 3 ستمبر کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور نواب شاہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی درمیانی اور تیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zt1E2R
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box