تھیلیسیمیا کی روک تھام؛ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان تعاون پر اتفاق

 کوئٹہ: گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان ملاقات میں تھیلیسیمیا کی روک تھام کے حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں بین الصوبائی ہم آہنگی سمیت مذہبی، سیاحت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال جب کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کے حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں تھیلیسیمیا کے کیسز کی روک تھام کیلئے باقاعدہ قومی مہم کا آغاز کیا ہے، بلوچستان میں بھی تھیلسیمیا کے تدارک کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تھیلیسیمیا موروثی بیماری ہے اس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔

بعد زاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو صوبے میں جاری ترقیاتی عمل سے بھی آگاہ کیا۔

اس سے قبل گورنر بلوچستان سيد ظہور احمد آغا سے گورنر سندھ عمران اسماعيل  نے گورنر ہاس كوئٹہ ميں ملاقات  كی جس ميں  دونوں رہنماؤں نے ملاقات كے دوران صوبے كی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خيال كيا، دونوں رہنماؤں نے صوبوں كے درميان تعلقات كو مزيد مستحكم بنانے كے ساتھ ساتھ عوام سے رابطوں  كو فروغ دينے پر بھی اتفاق كيا۔

The post تھیلیسیمیا کی روک تھام؛ گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان تعاون پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WiJmmr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...