طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

کابل: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ افغانستان سے ہنرمند افغانیوں کے انخلا سے باز رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا لوگوں کو ایئرپورٹ بلاتا ہے اور پھر انہی لوگوں پر فائرنگ کر دیتا ہے اس لیے اب ایئرپورٹ افغان شہریوں کے لیے بند کر رہے ہیں صرف غیرملکیوں کو ملک سے جانے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دس دنوں میں تشدد، قتل یا دہشت گردی کا ایک واقعہ بھی نہیں ہوا۔ پورے ملک میں سوائے کابل ایئرپورٹ کے مکمل طور پر امن و امان قائم ہے اور وہاں بھی ہلاکتوں کی ذمہ دار ذمہ دار امریکی فوج ہے۔

ترجمان طالبان نے امریکا کو ہنر مند افغان شہریوں کے انخلا سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغانیوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ افغان شہری دربدر ہونے کے بجائے اپنے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں اور جو چلے گئے ہیں وہ واپس آکر ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔

حکومت سازی سے متعلق ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ ابھی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے تاہم افغانستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت مغربی طرز کی جمہوریت کی طرح نہیں ہوگی۔

ترجمان طالبان نے خواتین ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وہ گھروں پر ہی رہیں اور اپنے اداروں کی سیکیورٹی فول پروف ہونے کا انتظار کریں تاہم اس دوران گھر بیٹھی خواتین ملازمین کو تنخواہیں بھی دی جائیں گی۔

The post طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WoXquB

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...