لاہور میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل

لاہور میں لڑکی کے ساتھ ایک اور دست درازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، ذرائع   کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ اور ویڈیو کا جائزہ لے رہی ہے۔ دست درازی کا یہ واقعہ لاہور کے ایک پارک میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند اوباش افراد ایک لڑکی کو اس کی فیملی سے الگ کرکے تشدد اور دست درازی کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مینار پاکستان جنسی ہراسانی واقعہ؛ مزید 36 ملزمان گرفتار

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے 14 اگست کی مناسبت سے سفید شلوار قمیض اور گلے میں سبز دوپٹہ پہنا ہوا ہے جب کہ ایک دوسری لڑکی اور بزرگ خاتون متاثرہ لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، متاثرہ لڑکی کے بال بری طرح بکھرے ہوئے ہیں اور وہ پریشان کھڑی ہے تاہم متاثرہ لڑکی بڑی مشکل سے ان افراد کے چنگل سے بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فی الفور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اجتماعات یا پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں ایسی جگہوں پر پولیس فورس کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ایسے عناصر قانون کے تحت سخت سزا کے حق دار ہیں، خواتین قابل عزت ہیں اور انہیں پورا تحفظ دیں گے جب کہ ان واقعات میں نا صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور میں چنگچی میں لڑکی سے پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران لاہور میں خواتین سے دست درازی کے متعدد واقعات کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، یہ تمام ویڈیوز 14 اگست کی ہیں جس میں ایک واقعہ مینار پاکستان جب کہ دوسرا ایک چنگچی رکشہ میں پیش آیا تھا۔

The post لاہور میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کا ایک اور واقعہ، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k9SzW9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...