پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر مقدمہ

پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر جماعت اسلامی کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں پلازہ منیجر اور سائن بورڈ نصب کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں ملکی سلامتی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کو برسراقتدار آنے پر جماعت اسلامی کے رہنما رحیم اللہ اور کارکنان نے یہ سائن بورڈ نصب کیا اور بینر لگائے۔

گزشتہ روز فقیر آباد میں افغان طالبان کی حمایت میں مذھبی سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور افغان طالبان کی تصاویر پر مشتمل سائن بورڈز آویزاں کئے گئے تھے۔

The post پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ze0dF6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...