امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی

 اسلام آباد: امریکی صحافی سنتھیا رچی کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری اور صحافی سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کے ہمسائے نے انہیں پولی کلینک اسپتال پہنچایا، جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں

ڈاکٹرز کے مطابق سنتھیا رچی کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورے سے گھر منتقل کیا جاسکتا ہے، تاہم ڈاکٹرز نے امریکی صحافی کے بے ہوش ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

امریکی صحافی سنتھیا رچی 3 روز سے پولی کلینک اسپتال کے آفیسر وارڈ میں زیر علاج تھیں، جہاں سے انہیں چادر پہنا کر باہر نکالا گیا اور پولیس اسکواڈ کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ لے جایا گیا۔

The post امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WdFl2D

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...