افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے، افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کے عوام نے کرنی ہے لہذا ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے جاری ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل سے انخلاءمیں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی، کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا کے ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت خانوں کے عملہ کا انخلاء مشکل ہوگیا تھا تاہم اس وقت تک تقریباً 4 ہزار ویزے جاری کیے جا چکے ہیں اور 2 ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔

The post افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W4zhJT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...