لاہور میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سرا کو بیچنے کا انکشاف

لاہور: شہر میں بچوں کو اغوا کرکے خواہ سراؤں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کم سن بچوں کو ورغلا کراغوا کرنے والا گروہ متحرک ہے، اور آئے روز بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو بیچ دیا جاتا ہے۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفی ٹاؤن میں ایک بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے پولیس نے 9 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بازیاب کرالیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری سہیل کی بیٹی کو ان کے محلہ دار دلاور نے اغوا کیا جسے بازیاب کروا لیا گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوث ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے ورغلا کر ساتھ لے جاتا ہے، وہ بچی کو کہاں لے کر جاتا ہے ابھی واضح نہیں ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کے اغوا میں ملوث ملزم کے موبائل سے محلے کے دیگر بچوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں، جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ غوا کار بچی کو خواجہ سرا کے ہاتھوں بیچنے لے گیا تھا، اور یہ بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو اونے پونے داموں بیچ دیتے ہیں۔ تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے جو بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرتے ہیں۔

 

The post لاہور میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سرا کو بیچنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W6xJi1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...