پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

 لاہور: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔

قومی ایئرلائن کا کابل کے درمیان فضائی سفرایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن سمیت دیگرممالک کی ایئرلائنزکو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابل ایئرپورٹ پرکچرا اور سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔

البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گی کہ آیاں آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ایٹ لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔

The post پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gj6pUQ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...