عدالتی حکم پرحکومت کا ریچھوں کوبیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ہائی کورٹ کے حکم پرحکومت نے دوریچھوں کوبیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چڑیا گھرسے جانوروں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریچھوں اورکاون ہاتھی کی منتقلی سے متعلق پیش رفت رپورٹ آئندہ سماعت پرطلب کرلی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ این اوسی جاری ہونے کے بعد ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی منظوری دے گی۔

درخواست گزاروکیل نے کہا کہ ایک ریچھ کو اردن دوسرے بلغاریہ کومنتقل کیا جائے گا، جس پرعدالت نے استفسارکیا کہ کاون ہاتھی کا کیا بنا؟ درخواست گزاروکیل نے بتایاکہ چڑیا گھر میں کاون ہاتھی کی دیکھ بھال پرمامورڈاکٹرعامرکی ٹیم اتوار کو آئے گی، کاون ہاتھی کا پنجرا تیارہوچکا ہے جوچڑیا گھرمنتقل کیا جائے گا، عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 نومبرتک ملتوی کردی۔

The post عدالتی حکم پرحکومت کا ریچھوں کوبیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37v0BnV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...