پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پٹرول سے چلے گی، احسن اقبال

کنری: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پیٹرول سے چلے گی مارشل لا کے ڈیزل سے نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردوں کے پیچھے سے ہٹا کر سیاستدانوں کے پیچھے لگا دیا جائے گا تو دہشت گردی بڑھے گی، پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پیٹرول سے چلے گی مارشل لا کے ڈیزل سے نہیں۔

کنری کے قریب گاؤں مور جھنگو میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں وزیراعظم نے تقریر میں کہا کہ پی ڈی ایم میں جیب کترے اکٹھے ہوئے ہیں جب کہ عمران نیازی سے بڑا چور کون ہوگا، جس نے ووٹ چوری کیے اور آرٹی ایس سسٹم کے ذریعے مینڈیٹ چوری کیا۔

ان کا کہناتھاکہ نواز شریف نے اندھیروں کو روشنی میں بدلا، چارسال کے دوران گیارہ ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع کیے، دہشت گردی کاخاتمہ کیا، کراچی کا امن ، پاکستان کی کرکٹ اور پی ایس ایل بحال کیا، یہی امن قائم کرنا ہمارا جرم ہے، انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ، چار سالوں میں 29 ارب کے منصوبے کھڑے کر کے دکھائے، یہ 72 سال میں سب سے بڑا چور وزیراعظم ہے، عالمی سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، سی پیک کے دشمنوں نے نواز شریف حکومت کا خاتمہ کیا۔

مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بتائیں کہ نوازشریف کے دور میں زندگی بہتر تھی یا اب ہے، نواز شریف دور میں چینی52روپے اور آٹا 34روپے تھا لیکن آج چینی 115روپے اور آٹا75 روپے فی کلو مل رہا ہے، مہنگائی کی وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت چور ہے۔

 

The post پاکستان کی ریاست جمہوریت کے پٹرول سے چلے گی، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3my3E2Q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...