اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں۔
صدر عارف علوی نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا، دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی، پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہے، اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک ﷺ کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی شخصیت ہی تھی، آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے، آپ ﷺ نے غلاموں، عورتوں اور بے سہارا لوگوں کو حقوق دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی، پیغمبرِاسلام ﷺ کے اسوۂِ حسنہ اور انکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ مغرب میں حضورﷺ کی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ایسے اقدامات نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں اور بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں، عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل کروں گا کہ حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے ایک متفقہ مطالبہ عالمی اداروں کے سامنے پیش کریں،ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضورﷺ کی حیات طیبہ اور قرآن ِپاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہوگا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظرہم سب کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، عیدمیلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔
The post توہین رسالت کے واقعات نفرت کا باعث اور امن کی روح کے خلاف ہیں، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jCPKux
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box