لاہور: چھاپوں میں گندم، چینی، چاول، آٹے اور گھی کے غیر قانونی اسٹاک قبضے میں لے لئے گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انڈسٹری ظفر اقبال، چیئرمین پی آئی ٹی پی اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاون کی ماہانہ رپورٹ پیش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھاپوں کے دوران 1300 ٹن چینی کے 25 ہزار تھیلے قبضے میں لے لئے گئے، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں ماہ مجموعی طور پر 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی، ملوث افراد پر 5 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے، جب کہ اوورچارجنگ پر 1288 ایف آئی آر درج اور 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اجلاس میں رواں سال اپریل سے اکتوبر تک کے بھی اعدادوشمار پیش کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ اپریل سے اب تک 7 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کی ذخیرہ اندوزی قبضے میں لی گئی، 6 ماہ میں ذخیرہ اندوزوں پر 59 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے، 9 ہزار سے زائد ایف آئی آر درج، 9543 افراد گرفتار کئے گئے۔ اجلاس میں ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر خفیہ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
The post ٹائیگر فورس کی اطلاع پر پنجاب میں کروڑوں روپے کی ناجائز ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oHELnd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box