پشاور: دیرکالونی میں مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 50 زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے کئے اندر اس وقت دھماکا ہوا جب بچوں کی بڑی تعداد دینی تعلیم حاصل کررہی تھی۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
ابتدائی طور پر اہل علاقہ نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے علاوہ امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں طبی عملے نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 50 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جو مدرسے میں ہی تعلیم حاصل کررہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک بیگ میں رکھا گیا تھا، جو ایک شخص رکھ کر گیا تھا۔ متاثرہ علاقے کوگھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نیکٹا نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔ جس کے بعد گزشتہ اتوار کو کوئٹہ علاقے ہزار گنجی دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
The post پشاور میں مدرسے کے اندر دھماکے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 50 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37I9eLI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box