کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کی مشقیں کی گئی ہیں، جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
The post پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31L011u
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box