لاہور: نواں کوٹ پولیس نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو شادی کے لیے اغواء کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ 12سالہ مزمل کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ جڑانوالہ لے گئی تھی۔مغوی بچہ عرصہ 2سال سے ملزمہ کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا۔
یہ خبر بھی دیکھیے: بیٹے نے ’’کرائم پیٹرول‘‘دیکھ کر باپ کو قتل کیا اور ثبوت مٹادیے
ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروایا۔ مغوی بچے مزمل کے والد نے تھانہ نوانکوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔
The post ٹیوشن پڑھنے والے بچے کو شادی کے لیے اغوا کرنے والی استانی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35Qn8Jh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box