کرتارپورراہداری کی پہلی سالگرہ، بھارتی سکھوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت

 لاہور: پاکستان نے 9 نومبرکو کرتارپور کوریڈورکی پہلی سالگرہ بھرپورطریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اورایک بار پھربھارت کودعوت دی گئی ہے کہ سکھوں یاتریوں کو کرتارپور راہداری کے راستے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے تو بھارتی سکھ یاتری بھی پہلی سالگرہ میں شریک ہوں سکیں۔

متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے 9 نومبرکو کرتارپور راہداری کی پہلی سالگرہ بھر طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے اہم اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈکوارٹرلاہور میں منعقد ہوا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرعامر احمد، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، سیدفرازعباس، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردارستونت سنگھ ، سیکرٹری سردار امیر سنگھ سمیت دیگرممبران شریک ہوئے۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل سردارامیر سنگھ نے ایکسپریس کوبتایا کہ اجلاس میں کرتارپور راہداری بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب گوردوارہ دربار صاحب کرتارپورصاحب میں ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بھارتی حکومت اورشرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کو دعوت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو راہداری کے راستے پاکستان بھیجے تاکہ 9 نومبر کو ہونیوالی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوسکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا دنیابھرمیں بسنے والے سکھوں کوبھی پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 9 نومبرکو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیاتھا جس کے بعد بھارت سے سکھ یاتری ویزہ کے بغیر گوردوارہ دربار صاحب آتے اور مذہبی رسومات اداکرتے تھے۔ تاہم رواں سال مارچ میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاک بھارت سرحدبند ہونے کے بعد راہداری بھی بند کردی گئی تھے۔ پاکستان نے جون میں کرتارپور رہداری کھول دی تھی لیکن بھارت کی طرف سے ابھی تک راہداری بند ہے۔

سردارامیرسنگھ نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں باباگورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تیاریوں کا ازسرنوجائزہ لیا گیا ہے۔ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی حکومت اورسکھ تنظیموں کوایک بارپھریاددہانی کروائی جائے گی۔ بھارتی سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈر پراستقبال ہوگا اورانہیں بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایاجائے گا جہاں وہ 30 نومبرکو جنم دن کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

The post کرتارپورراہداری کی پہلی سالگرہ، بھارتی سکھوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HFEZuo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...