والدین کو بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹیوں کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے بچوں کی پیدائش پرماں اور باپ کیلیے 6 ماہ کی چھٹی کا بل منظور کر لیا۔

چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں شازیہ مری نے بچے کی پیدائش پر ماں کے ساتھ باپ کی چھٹی کا بل پیش کرتے ہوئے کہا پہلے بچے کی پیدائش پرماں کو 6 ماہ اوروالد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی، دوسرے بچے کی پیدائش پرماں کو 4 ماہ اور باپ کو ایک ماہ کی چھٹی، تیسری پیدائش پر ماں کو3 ماہ اورباپ کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی تاہم باپ کو 3 بچوں کی پیدائش تک چھٹی مل سکے گی۔ قانون کا اطلاق اسلام آباد کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔

اجلاس میں الیکٹرک پاور ترمیمی بل 2019 ء پر بحث کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا حکومت صوبوں کے بجائے وفاق سے نامزدگیاں چاہتی ہے جوآئین کے منافی ہے۔ مریگولیشن آف جنریشن ٹرانسمیشن آف الیکٹرک پاور بل منظور ہونے پر نوید قمر، محسن شاہ نواز رانجھا اور نفیسہ شاہ نے احتجاج کیا۔ نوید قمر نے کہاغیر منتخب رکن اسمبلی کے بل پر ہماری رائے کو بلڈوز کیا گیا ،بطور احتجاج اجلاس سے جا رہا ہوں ۔

 

The post والدین کو بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹیوں کا بل منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oA95Ac

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...