اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی جیل میں اسیر پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے تحریری جواب جمع کرایا گیا، جس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں، تاہم عافیہ صدیقی سے 24 ستمبر کو قونصل جنرل ہوسٹن کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔
جواب میں بتایا کہ 24 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ قونصلر جنرل سے ملاقات میں بات چیت کےدوران چوکنا تھیں، اس دوران عافیہ نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جب کہ انہوں نے بتایا کہ ماہر نفسیات نے ان کا حال میں ہی معائنہ کیا تھا، اور ان کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔
مشیر پارلیمانی امور بیرسٹر بابر اعوان نے بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں۔
The post ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کر دیئے.بابر اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J6wEAb
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box