پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ

 اسلام آباد: سول ایویشن اتھارٹی کی بدانتظامی کے باعث قومی اور دیگر ایئرلائنز پر عائد یورپی پابندیوں میں مزید توسیع کا خدشہ ہے۔

سی اے اے ستمبر میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) کا آڈٹ کرانے میں ناکام ہوگئی۔ تیاری نہ ہونے کے باعث سی اے اے نے انٹرنیشنل سول ایویشن آرگنائزیشن (اکاؤ) سے آڈٹ ستمبر کی بجائے دسمبر میں کروانے کی درخواست کی۔

اکاؤ نے سی اے اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یہ آڈٹ مارچ یا جولائی 2021 میں کرنے کی نئی تاریخ دیدی۔ اس کے نتیجے میں یورپی یونین کی عائد سفری پابندیوں میں آئندہ سال تک توسیع کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آئیاٹا اور اکاؤ آڈٹ کے بغیر یورپی سفری پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں۔ قومی فضائی کمپنی سمیت ساری ملکی ایئرلائنز اس آڈٹ کے کلیئر ہونے کے انتظار میں تھیں۔

پی آئی اے کا آئیاٹا آڈٹ کلئیر کرلیا گیا ہے لیکن سی اے اے کا ستمبر میں ہونے والا اکاؤ آڈٹ نہیں ہوسکا۔ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر چھ ماہ کی سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

یہ آڈٹ پائلٹس اسکینڈل کے بعد سول ایوی ایشن کی بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی اور صلاحیت جانچنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

The post پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jzNZhI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...